جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 680
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۱۹۷ مکرم سید سعید الحسن شاہ صاحب - مبلغ انچارج با نجل گیمبیا 680 جس دن حضرت علیه مسیح الرابع (رحمہ اللہ ) کا انقال ہوا اور ہمیں عصر کے قریب یا کچھ بعد یہ خبر ملی۔مارے غم کے سب کا برا حال تھا رات بھی جاگتے گذر رہی تھی کہ اچانک آنکھ لگ گئی۔اور ایک نظارہ دیکھا کہ ایک چٹیل میدان ہے جیسا کہ ربوہ کے گھوڑ دوڑ کا تھا۔اچانک اس میدان سے ایک نہایت خوبصورت سفید رنگ کا محل نمودار ہونا شروع ہو گیا ایسا معلوم ہوتا تھا کہ گویا زمین کے اندر سے آگ رہا ہے اور مکمل سفید عمارت جو حل نما ہے پوری دلکشی کے ساتھ ایستادہ ہے۔خواب میں احساس ہوتا ہے کہ یہ حل نہایت مضبوط اور وزن میں ہلکا ہے گو یا ہاتھی دانت کا بنا ہوا ہے اور نہایت سفید رنگ کا ہے۔ایسے جیسے تاج محل کی تصویر ہے۔اُسی دوران تین چار را بگیر گزر رہے ہیں اور آپس میں اونچی آواز میں باتیں کرتے جاتے ہیں کہ صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کو خلیفہ بنادیا گیا۔اس کے ساتھ ہی میری آنکھ کھل گئی۔وقت دیکھا تو تقریباً رات کا آخری پہر تھا۔میں نے اپنی بیوی کو جگایا اور ساری خواب سنائی پھر ڈائری میں لکھی اور اپنی اہلیہ کو بطور گواہ دستخط کرنے کے لئے کہا اور سختی سے ہدایت کی کہ جب تک انتخاب خلافت ہو نہیں جاتا کسی سے اس خواب کا ذکر بھی نہیں کرنا۔تاریخ 30 / مارچ 2006ء)