جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 679
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے نا قابل بیان ہے۔الحمد للہ علی ذالک " کرتا ہے پاک دل کو حق دل میں ڈالتا ہے۔" 679 اس وقت عاجزہ کی عمر 20 برس تھی اور عاجزہ اس الہبی اشارے سے پہلے ہرگز اس نام سے واقف نہیں تھی۔یہاں تک کہ عاجزہ کو یہ بھی معلوم نہ تھا کہ ناظر اعلیٰ کون ہوتے ہیں اور اس وقت ناظر اعلیٰ کون تھے۔حضرت خلیفہ اسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے مسند خلافت پر متمکن ہونے کے بعد ہی شناسائی ہوئی۔تاریخ تحریر 09 مئی 2006ء) ☆۔۔۔۔۔۔۱۹۶ - مکرمہ عطیۃ الرزاق صاحبہ۔بلغاریہ عاجزہ نے اس دن جس دن حضرت خلیفہ مسیح الرابع (رحمہ اللہ) نے وفات پائی اور ابھی بلغاریہ میں اطلاع نہیں ہوئی تھی اور نہی ایم ٹی اے پر خبر نشر ہوئی تھی۔خواب دیکھی کہ حضرت خلیفتہ المسیح الرابع (رحمہ اللہ ) وفات پاگئے ہیں۔آپ کا جنازہ ایک جگہ رکھا گیا ہے۔آپ بہت خوبصورت سفید کپڑے میں ہیں بہت سے گلاب کے پھول حضور کے اردگرد ہیں۔بہت لوگ ہیں اور مسرور، مسرور کی آوازیں آرہی ہیں۔عاجزہ گھبرا کر اٹھتی ہے اور خواب اپنی والدہ کو سناتی ہوں۔قبل ازیں عاجزہ نہیں جانتی تھیں کہ حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کون ہیں۔یعنی تعارف نہ تھا۔( تاریخ تحریر 03 / مارچ 2006ء)