جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 674 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 674

خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے ۱۸۹ مکرم کا شف محمود عابد صاحب مربی سلسلہ۔لیۃ 674 خلافت خامسہ کے انتخاب کے وقت خاکسار کی تعیناتی " محمودہ ضلع راولپنڈی میں تھی کہ ایک یا دو روز قبل یہ اشارہ ہوا کہ " مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ بنیں گے۔اب نظام کی بات ہوگی۔نظام کی" تاریخ تحریر 31 اکتوبر 2005ء) ۱۹۰ مکرمه فرح انجم صاحبہ بنت منظور حسین چوکنا نوالی گجرات خلافت خامسہ کے انتخاب سے قبل خواب میں حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کو سفید لباس جس میں MTA پر انہیں سب سے پہلے دکھایا گیا تھا دیکھا اور جیسے مجھے کوئی بتا رہا تھا کہ یہ نئے خلیفہ منتخب ہوئے ہیں حالانکہ میں نے پہلے انہیں کبھی نہیں دیکھا تھا نہ ہی ان کے نام سے واقف تھی۔تاریخ تحریر 22 نومبر 2005ء)