جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 673 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 673

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے : اور ہوں کہ پہلے تو آپ نے کبھی ایسی پگڑی نہیں پہنی اس کے بعد آنکھ کھل گئی۔673 ( تاریخ تحریر 06 مئی 2003ء) ۱۱۸۸ مکرمہ بشری عباس سلمان صاحبہ بنت عباس بن عبد القادر شہید آف کینیڈا میری بھا بھی مبشرہ جو را چیسٹر امریکہ میں رہائش پذیر ہیں نے خواب میں دیکھا کہ اس کی پھوپھی جان جن کا نام عائشہ ہے اسے خواب میں کہتی ہیں کہ مسلم کے بیٹے عمر کو بتا دو کہ مسرور کا انتخاب ہو گیا ہے۔مسلم میرے بڑے بہنوئی ہیں اور عمران کا بیٹا ہے جو ناروے جماعت سے تعلق رکھتا ہے۔اس طرح خدا نے اور بھی لوگوں کے دلوں میں پہلے سے ڈال دیا تھا کہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب ہی خلیفہ ہوں گے اور اس سے ہمارے ایمان اور مضبوط ہوئے ہیں۔( تاریخ تحریر 20 جون 2004ء)۔۔۔۔۔۔۔۔۔