جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 675
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۱۹۱ مکرم مبشر احمد قریشی صاحب۔مبشر پلاسٹک ہول سیل ڈیلر جہلم 675 خلافت خامسہ کے انتخاب سے قبل خاکسار نے کبھی حضرت مرزا مسرور احمد سے ملاقات نہ کی تھی۔لیکن اتنا علم تھا کہ مرزا مسرور احمد صاحب کو اللہ کی راہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔اس وقت سے میرے دل میں آپ کا ایک احترام اور عزت کا مقام تھا۔جب حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ( رحمہ اللہ) کی وفات ہوئی تو آئندہ خلیفہ کے بارے میں بار بار سوچ پیدا ہوتی تھی اور دعا کرتے تھے۔تو بار بار میرے ذہن اور دل میں یہی بات آتی تھی کہ مرزا مسرور احمد صاحب ہی خلیفہ بنیں گے۔اور کافی حد تک میرے دل میں یہ بات واضح تھی۔خدا کی طرف سے دل میں یہ بات گڑھی ہوئی تھی۔اور اللہ کے فضل سے جب علم ہوا کہ حضرت مرزا مسرور احمد خلیفہ خامس ہیں تو دل کو سکون ہو گیا۔☆۔۔۔تاریخ تحریر 20 نومبر 2005ء) ۱۹۲ مکرم ڈاکٹر ( ہومیو) محمد رشید صاحب۔ہجکہ حال نشتر کالونی لاہور حضرت خلیفہ المسح الرابع (رحمہ اللہ ) کی وفات کے بعد ابھی نئے خلیفہ مسیح کا انتخاب ہونا تھا تو خاکسار کے ایک غیر از جماعت پڑوسی نے پوچھا کہ کارکردگی کے لحاظ سے آئندہ کے خلیفہ کے چنے جانے کے لئے کون سی نمایاں شخصیت ہیں تو خاکسار نے کہا کہ مکرم مرزا مسرور احمد صاحب بطور خلیفہ منتخب ہونے کی توقع ہے۔