جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 660
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 660 بچہ دیکھتا ہوں ) اور میرے پیراپنے پیروں پر رکھ کرسی پر ڈائس کے دوسری طرف کا نظارہ کرواتے ہیں۔ڈائس سے دوسری طرف دیکھتے ہوئے مجھے یاد نہیں کہ کیا دیکھا تھا کیونکہ توجہ اس وقت اس طرف تھی کہ کس نے مجھے اٹھایا ہوا ہے۔بس ایسے میں میری آنکھ کھل گئی۔اٹھنے کے فوراًبعد میرا ذہن اس طرف گیا کہ آپ کو خدا تعالیٰ خلیفہ منتخب کرے گا۔چونکہ اسی دن شام کوانتخاب تھا۔اسی وجہ سے انتخاب سے پہلے میں نے یہ خواب کسی کو نہیں سنائی۔( تاریخ تحریر 25 اپریل 2003ء) ۱۷۳ مکرم نصیر احمد صاحب شارلٹ۔امریکہ 20 را پریل کی رات انتخاب سے ایک رات پہلے خواب میں دیکھا ایک Paper پر کالے مارکر سے موٹے الفاظ میں لکھا ہے " مرزا منصوراحمد " اسی رات یہ خواب دو دفعہ دیکھا۔تاریخ تحریر 25 اپریل 2003ء) ۱۷۲ مکرم راجہ نصیر احمد صاحب ناظر اصلاح و ارشاد مرکز یہ ربوہ عاجز نے 20 را پریل 2003ء کو رات خواب میں دیکھا کہ میں ایک نو جوان کو مخاطب