جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 661 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 661

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 661 ہو کر بڑے جلالی انداز میں دائیں ہاتھ کی انگشت شہادت سے اشارہ کرتے ہوئے کہتا ہوں کہ دیکھو خدا جس کو خلیفہ بناتا ہے وہ خود اس کو سارے علوم سکھاتا ہے۔یہ خواب عاجز نے مکرم سید خالد شاہ صاحب اور مکرم سید محمود شاہ صاحب کو 21 را پریل 2003ء کو بتائی اور ساتھ ہی کہا کہ اس کی تعبیر عاجزا بھی نہیں بتائے گا۔چنانچہ جب حضرت صاحبزادہ مرزامسرور احمد صاحب خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے انتخاب کا اعلان ہوا تو اس وقت مکرم سید محمود شاہ صاحب اور عاجز سرائے محبت میں MTA کے سامنے بیٹھے تھے اعلان ہوتے ہی عاجز سجدہ میں گر گیا اور سجدہ سے اٹھ کر شاہ صاحب کو بتایا کہ اُس خواب کی تعبیر ی تھی۔تاریخ تحریر 18 دسمبر 2005ء) ۱۷۵۔مکرمہ امتہ القدوس شوکت صاحبہ بنت مکرم عبد الستار خان صاحب مربی سلسله دفتر الفضل ربوه مورخہ 20 را پریل 2003ء کو نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد آرام کرنے کے لئے سو گئی تو خواب میں دیکھا کہ ایک بہت بڑا ہجوم ہے جس میں ہم سب افراد خانہ موجود ہیں۔میں دیکھتی ہوں کہ حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ نے سفید چکن زیب تن کر رکھی ہے اور چہرہ مبارک بہت ہی نورانی ہے آپ تبسم فرمارہے ہیں۔میں حضرت صاحب کے بہت قریب ہوں۔حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب ہجوم کے سامنے کھڑے ہیں اور ہاتھ