جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 659
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ا كان فکرمه سائرہ بی بی صاحبہ دار الرحمت شرقی ربوہ 659 جس روز حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ کی وفات ہوئی۔عاجز ہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ MTA کے سامنے بیٹھی تھی کہ اچانک اونگھ آگئی۔میں کیا دیکھتی ہوں کہ حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب مسند خلافت پر متمکن ہوگئے ہیں کوئی کہتا ہے کہ یہاں تو سارے دشمن ہیں۔میں کہتی ہوں دشمنی کس قسم کی یہ تو بیت المبارک ہے۔اتنے میں میری آنکھ کھل گئی۔صبح میں نے یہ خواب اپنے میاں مکرم محمود احمد صاحب کو سنائی اور کہا کہ حضرت میاں صاحب خلیفہ ہوں گے۔انہوں نے مجھے ایسا کہنے سے منع کیا۔میں نے کہا اب ڈرکس چیز کا۔حضرت میاں صاحب تو لندن کے لئے روانہ ہو چکے ہیں۔تاریخ تحریر 17 فروری 2006ء) ۱۷۲۔ترم عبد المنعم ناصر صاحب۔اوسلو ناروے حضرت خلیفہ المسح الرابع (رحمہ اللہ) کی وفات کے بعد دل بہت بے چین تھا۔خدائے قادر و قدیر کے حضور جماعت کے لئے رحم اور رہنمائی کی بہت دعا کی۔صبح تہجد پر اٹھنے سے پہلے خواب میں دیکھا کہ جیسے میں بہت بے چین ہوں اور کسی کی تلاش میں ہوں ایسے میں حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب مجھے اٹھاتے ہیں ( میں اپنے آپ کو دس بارہ سال کا