جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 643
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے نے اللہ حافظ اور السلام علیکم کہا اور مہر کے ساتھ ہی گویا فوت ہونے کے لئے بیٹھ گئے۔" اور میری آنکھ کھل گئی۔643 ( تاریخ تحریر 29 /اپریل 2003ء) ۱۵۱۔مکرم عبدالرؤف صاحب ابن عبدالعلی کبیرہ صاحب بنگال بھارت 19/20 اپریل 2003 ء کی درمیانی رات میں بہت ہی غمگین تھا رات ایک بجے یہ دعائیں کرتے ہوئے لیٹا کہ اے اللہ! تو ہمارے لئے قابل قدر امام بنادے اور جماعت کو خطرہ سے بچا۔اسی وقت سر کے پیچھے سے ایک بلند آواز سنی گئی۔مسر (MASAR)۔میں ڈر سے گھبرا گیا مڑ کے دیکھا ابھی تو رات ہے ( تین بج رہے تھے ) کہاں سے یہ آواز آئی سوچنے لگا مسر کیا ہے صبح دوسروں کو بھی بتایا اُن میں سے ایک بول پڑا پھر تو مسرور احمد صاحب خلیفہ ہوں گے۔تاریخ تحریر 20 ستمبر 2004ء)