جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 644
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۱۵۲ مکرم مرزا انعام الکبیر صاحب معلم وقف جدید میلیبیرون 644 حضرت خلیفہ المسح لرابع رحمہ اللہ کی وفات کے بعد پریشانی کے دوران چند ھوں کے لئے اونگھ کی حالت طاری ہوئی تو دیکھا کہ میں بھی بہت فضل لندن کے باہر لوگوں کے ساتھ منتظر ہوں۔عاشقان خلافت انتظار میں کھڑے ہیں۔کئی افراد بیت الفضل کی کھڑکیوں کی طرف جھانک کر دیکھ رہے ہیں کہ بیت کے اندر کیا کارروائی ہورہی ہے۔خاکسار بھی بیت فضل کے سامنے کی طرف ایک کھڑکی سے دیکھ رہا ہے۔کہ ایک شخص جو کہ سفید قمیص اور پینٹ پہنے ہوئے ہے۔قمیض کے اوپر کئی رنگوں کے گول گول چھاپ۔کپڑے اس قدر میلے معلوم ہوئے جیسا کہ سفر سے آئے ہوں۔انہوں نے مجھے دو افراد کی طرف اشارہ کر کے کہا۔ان دونوں کا نام منصب خلافت کے لئے سوچا جارہا ہے۔جن میں ایک کا اسم مبارک مرزا مصلح الدین اور دوسرا فرد امام بیت فضل لندن مکرم عطاء المجیب راشد صاحب۔مرزا مصلح الدین صاحب پیٹھ پھیر کر دوسری طرف چہرہ کر کے بیٹھے تھے اس لئے ان کا چہرہ مبارک معلوم نہیں ہوا۔امام صاحب کو دیکھ پایا۔آخر اس انجانے شخص نے اشارہ بتایا کہ مرزا مصلح الدین صاحب ہی خلیفہ بنیں گے اس کے معاً بعد آنکھ کھل گئی۔