جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 641
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۱۳۹ مکرمہ حنا ظفر ہاشمی صاحبہ۔ٹاؤن شپ لاہور 641 جب حضرت خلیة اصبح الرابع (رحمہ اللہ) کی وفات کے وقت بار بار MTA پر اعلان ہوتا تھا کہ دعائیں کریں۔اللہ تعالیٰ انتخاب کے وقت ہماری صحیح راہنمائی کرے۔میں بھی ہر نماز میں اور چلتے پھرتے دعائیں کرتی رہی۔میں ہر نماز میں یہ دعا کرتی تھی کہ اے خدا بے شک خلیفہ تو نے ہی بنانا ہے۔لیکن بنانے والوں کی صحیح رہنمائی کر۔رات کو لیٹے لیٹے بھی یہی فقرے دہراتی تھی۔میں نے دو دن لگا تار یہ خواب دیکھے۔i۔پہلے دن میں نے دیکھا کہ کچھ لوگ ایک چارپائی پر بیٹھے ہیں۔کوئی مجھے یہ بتاتا ہے کہ ایک آدمی کی طرف اشارہ کر کے ) یہ خلیفہ بنے ہیں۔میں نے دیکھا کہ اس شخص نے کالی ٹوپی پہنی ہوئی ہے اور اتنا جھکا ہوا ہے کہ مجھے اس شخص کی شکل نظر نہیں آتی۔ان کے آگے حضرت خلیفة امسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) کا تابوت بھی پڑا ہے۔ii۔دوسرے روز انتخاب سے کچھ گھنٹے قبل میں تھوڑی دیر کے لئے سوئی۔تو دیکھا کہ کسی نے ایک کاغذ لا کر مجھے دیا ہے۔اس پر انگلش میں بہت ہی خوبصورت لکھائی میں ایک لائن لکھی ہوئی ہے۔لکھا ہوا تو انگلش میں ہے۔لیکن میں اس کو اردو میں پڑھتی ہوں۔اس کا غذ پر لکھا تھا۔"مرزا مسرور احمد جماعت کے نئے خلیفہ منتخب ہوں گے" اس کے ساتھ ہی میری آنکھ کھل گئی۔میں نے اٹھ کر فجر کی نماز پڑھی۔اور جلدی سے MTA لگایا۔اس وقت ٹی وی پر حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کی تصویر کالی ٹوپی کے ساتھ دونوں ہاتھوں سے چہرہ چھپا کر دعا مانگنے والی دیکھی۔فوراً مجھے اپنے پہلے خواب کی تعبیر نظر آئی۔ساتھ ہی میں نے آپ کا نام لکھا ہوا پڑھا۔تو اللہ تعالیٰ نے میرے دونوں خوابوں کی تعبیر مجھے بتادی۔( تاریخ تحریر 29 مئی 2003ء)