جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 638
خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوابیں اور الہی اشارے ۱۴۶ مکرم کلیم الدین احمد صاحب مبلغ انچارج احمد یہ مشن دیلی 638 میں خدا کو حاضر و ناظر جان کر یہ الفاظ لکھ رہا ہوں کہ جب حضرت خلیفہ المسح الرابع (رحمہ اللہ) کی اچانک وفات کی اطلاع ملی تو دل کی کیفیت کچھ عجیب ہوگئی۔دیگر دعاؤں کے ساتھ خصوصاً یہ دعا بھی کرتا رہا کہ اے میرے اللہ ! جو تیرا محبوب ترین اور مقرب بندہ ہے تو اس کو ہمارا امام منتخب فرما دے۔جب یہ دعا کر رہا تھا تو اس وقت بار بار دل میں حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کا نام آتا رہا۔پھر میں ڈر کر دعاؤں میں لگ گیا۔پھر یہی کہ صاحبزادہ مرزا مسرور احمد ہی خلیفہ ہوں گے۔اور یہی حالت رہی یہاں تک کہ محترم مولانا عطاء المجیب را شد صاحب نے یہ اعلان فرمایا کہ حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ المسیح الخامس منتخب ہو گئے ہیں۔( تاریخ تحریر 30 را پریل 2003ء) ☆۔۔۱۴۷ مکرمہ زکیہ خالد صاحبہ۔دارالنصر غربی ربوہ حضرت خلیفۃ المسیح الرابع (رحمہ اللہ) کی رحلت کے بعد میں نے دیکھا کہ حضرت صاحب کا تابوت رکھا ہے اوپر سفید چادر پڑی ہے۔خدام کا بے پناہ ہجوم ہے اور اعلان ہوتا ہے کہ حضرت صاحب کا آخری دیدار ہوگا۔احباب صفیں بنا ئیں۔لیکن قبل از میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لا کر دیدار فرما ئیں گے۔بعد ازاں احباب کو اجازت ہوگی۔تمام لوگ