جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 617 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 617

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۱۲۶۔مکرم منصور احمد خاں صاحب ( پوتے حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ خان صاحب) امریکہ 617 حضرت خلیله اصبح الرابع (رحمہ اللہ ) کی وفات سے ایک ہفتہ قبل خاکسار نے رؤیا میں دیکھا کہ کوٹ امیر شاہ ( ربوہ ) کا سا علاقہ ہے۔حضور ( رحمہ اللہ ) کھڑے ہیں اور کچھ جماعت کے افراد بھی ہیں خاکسار حضور ( رحمہ اللہ) کے بالکل ساتھ کھڑا ہے۔اور جیسا کہ کوئی Project ہے اور حضور ( رحمہ اللہ ) خاکسار سے دریافت فرماتے ہیں کہ کیا کرنا چاہیے یا کیا رائے ہے۔دوسرے دن پھر دوبارہ یہ نظارہ خواب میں دیکھا پھر تیسرے روز خاکسار نے حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کو اسی جگہ خواب میں دیکھا اور آپ بھی خاکسار سے اُسی طرح دریافت فرمارہے ہیں۔کہ کیا رائے ہے۔اگلے روز بیت الرحمان واشنگٹن USA میں خاکسار کی ملاقات عزیزم سید محمداحمد سلمہ ابن سید میر محمود احمد ناصر صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ ربوہ سے ہوئی اور خاکسار نے حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کا نام لے کر کہا کہ ان کو رات میں نے خواب میں دیکھا ہے۔لیکن خواب کی تفصیل نہیں بتائی۔اس کے چند روز بعد حضرت خلیفہ اسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) کی وفات کی خبر آگئی۔خاکسار نے اپنی اہلیہ سے کہا کہ خواب کی بناء پر ہمارے اگلے خلیفہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب ہوں گے ( انشاء اللہ ) اور اگر خاکسار خلافت الیکشن تک زندہ نہ رہا تو آپ ان کی بیعت ضرور کر لینا۔( تاریخ تحریر 27 /اگست 2003ء)