جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 616 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 616

خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوابیں اور الہی اشارے 616 پڑھانے کے لئے آگے محراب میں تشریف لے جاتے ہیں۔چند دنوں کے بعد اس خواب کی حقیقت ظاہر ہوگئی کہ حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ مسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) وفات پا جاتے ہیں اور حضرت مرزا مسرور احمد صاحب خلافت کے اس منصب عالی پر فائز ہو جاتے ہیں۔اور حضرت خلیفۃ امسیح الرابع کا جنازہ پڑھاتے ہیں۔☆۔۔۔۔۔۔۔تاریخ تحریر 04 دسمبر 2005ء) ۱۲۵۔مکرم عبد السلام صاحب معلم سلسلہ کرتار پور ضلع فیصل آباد خاکسار نے حضرت خلیل مسیح الرابع ( رحم اللہ ) کی وفات سے بلند معشر قبل رویا میں دیکھا کہ اپنے ذاتی کام کے لئے ربوہ گیا ہوں۔صدرانجمن احمدیہ کے دفاتر میں کھڑا ہوں جو شمال کی طرف برآمدہ ہے اس میں مغرب کی طرف منہ ہے ایک آدمی سے مشورہ کر رہا ہوں کہ مجھے کیا کرنا چاہیے تو وہ آدمی مجھے بتاتا ہے کہ خلیفہ وقت سے ملو چنانچہ میں مغرب کی طرف حضور صاحب کو ملنے کے لئے چل پڑتا ہوں قریب ہی ایک کمرے میں مڑا ہوں دائیں طرف کو اور پھر اس کمرے میں ایک دروازہ ہے اس میں دائیں طرف مڑا ہوں جس کمرے میں داخل ہوا ہوں اس میں ایک بڑے سے میز کے سامنے کھڑا ہو گیا ہوں اور میرا منہ شمال کی طرف ہے سامنے کرسی پر حضرت مرزا مسرور احمد صاحب تشریف فرما ہیں اور میرے دل میں ڈالا گیا ہے کہ آپ ہی خلیفہ وقت ہیں پھر میری آنکھ کھل گئی۔( تاریخ تحریر یکم دسمبر 2005ء)