جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 615 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 615

خلافت خامسه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے !!!~ 615 دوسری خواب کے متعلق ذہن میں آیا کہ انتخاب خلافت سے متعلق ہے۔خواب کی طرح کئی نام ذہن میں آئے لیکن کچھ اندازہ نہ ہوا۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کا نام ذہن میں اسی وزن پر "مسرور " آتا تھا لیکن ان کی عاجزی کی وجہ سے ٹھہرتا نہیں تھا۔اور خواب والے باقی ناموں میں سے بھی کوئی شخص ذہن میں نہیں آتا تھا۔پھر تین روز دعا میں گزارے اور سوچا کہ اللہ تعالیٰ مزید برکات والے دور کو لے کر آئے گا اور آنے والے کو مقام محمود پر کھڑا کرے گا۔پھر جب انتخاب ہوا تو دیکھا کہ وہ لباس جو برکت اللہ محمودصاحب نے پہنا ہوا تھا وہی لباس حضرت مرزا مسرور احمد صاحب ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا تھا۔اور بعینہ پگڑی پہننے سے قبل وہی چہرہ اور حلیہ تھا۔اور یہ کہ آپ نے واقف زندگی استاد کی حیثیت سے افریقہ میں لمبا عرصہ کام بھی کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔( تاریخ تحریر 31 /اکتوبر 2005ء) مکرم حبتہ اٹھی صاحب ابن چوہدری محمود احمد صاحب دار الفضل ربوه حضرت خلیفتہ المسیح الرابع (رحمہ اللہ ) کی وفات سے چند دن قبل جمعہ کے روز خاکسار اپنے کمرے میں سویا ہوا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے خواب میں بتایا کہ مرزا طاہر احمد کا جنازہ آرہا ہے اور لوگ بیت مبارک ربوہ میں اکھٹے ہیں اور اس وقت میں ایک ضعیف انسان کی طرح پہلی صف میں بیٹھا ہوا ہوں اور میرا جسم نہایت سیاہ ہو چکا ہے اور حضرت مرزا مسرور احمد صاحب اور صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب تشریف لاتے ہیں لیکن حضرت مرزا مسرور احمد صاحب جنازہ