جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 55
خلافت اولی : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 55 تین صفحے پڑھے اور ہم سے فرمایا کہ یہ میں نے اس لئے پڑھے ہیں کہ تا میں ان کی شاگردی میں داخل ہو جاؤں حضرت صاحب کے بعد یہ خلیفہ اول ہوں گے۔" چشم دید واقعات شہادت عبداللطیف شہید حصہ اول صفحہ 10-9 جدید ایڈیشن) آٹھویں شہادت مکرم سید محمود عالم صاحب آف قادیان بیان کرتے ہیں۔"میں چونکہ 1907ء سے لے کر 1912 ء تک حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل کے شاگردوں میں شامل تھا۔اس لئے دن رات کا بڑا حصہ حضور کے پاس رہنے کی سعادت حاصل تھی اور آپ کی باتیں سنے کا موقعہ ملتا رہتا تھا۔ان یادداشتوں میں سے چند جو مسئلہ خلافت کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں پیش کرتا ہوں۔i۔حضرت خلیفہ اول فرمایا کرتے تھے کہ حضرت عمررؓ کا قول ہے کہ خدا تعالیٰ کا مجھ سے وعدہ ہے کہ تیری نسل سے ہر زمانہ میں ائمہ دین پیدا ہوتے رہیں گے۔چنانچہ اب خدا تعالیٰ نے مجھے خلیفہ اور امام بنا کر حضرت عمرؓ کے قول کی تصدیق کر دی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی تک تو یہ خیال تھا کہ شاید یہ زمانہ خالی جائے مگر یہ زمانہ بھی خالی نہیں گیا۔ii۔ایک مرتبہ خلافت و امامت کا ذکر چل پڑا۔حضرت خلیفہ اول نے فرمایا کہ اس وقت خدا تعالیٰ کی طرف سے سارے جہان کا امام میں ہوں کوئی مانے یا نہ مانے یہ اس کی مرضی ، میری امامت سے نہ یورپ باہر ہے نہ ایشیا نہ عرب باہر ہے نہ شام و مصر وغیرہ !!!¯ حضرت خلیفہ اول فرمایا کرتے تھے کہ میں نے ایک مرتبہ خدا تعالیٰ کے حضور التجا کی کہ جماعت میں فتنہ پڑ گیا ہے اسے دور