جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 54
خلافت اولی : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے میں نہیں سمجھی تھی کہ اس سے کیا مراد ہے۔54 خاکسار عرض کرتا ہے کہ یہ خواب بہت واضح ہے اور اس سے یہ مرا تھی کہ حضرت صاحب کی وفات کا وقت آن پہنچا ہے اور یہ کہ آپ کے بعد حضرت مولوی صاحب خلیفہ ہوں گے۔نیز خاکسار عرض کرتا ہے کہ اس وقت ہمشیرہ مبارکہ بیگم صاحبہ کی عمر گیارہ سال کی تھی دوسری روایتوں سے پتہ لگتا ہے کہ حضرت صاحب اس سفر پر تشریف لے جاتے ہوئے بہت متامل تھے کیونکہ حضرت کو یہ احساس ہو چکا تھا کہ اسی سفر میں آپ کو سفر آخرت پیش آنے والا ہے۔مگر حضور نے سوائے اشارے کنایہ کے اس کا اظہار نہیں فرمایا۔نیز خاکسار عرض کرتا ہے کہ ہماری ہمشیرہ کا یہ خواب غیر مبائعین کے خلاف بھی حجت ہے کیونکہ اس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعد خلافت کی طرف صریح اشارہ ہے۔" سیرت المہدی جلد اوّل صفحہ 533 جدید ایڈیشن) ساتویں شہادت حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید کا بل کی پیشگوئی اور حضرت مولانا نورالدین صاحب سے بخاری پڑھ کر شاگردی میں شامل ہونے کی سعادت حضرت سید احمد نور صاحب کا بلی بیان کرتے ہیں۔ایک دفعہ عجب خان تحصیلدار جو ہمارے یہاں آئے ہوئے تھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے گھر جانے کی اجازت لے کر شہید مرحوم کے پاس آئے اور کہا کہ میں نے حضرت صاحب سے اجازت لے لی ہے لیکن مولوی نور الدین صاحب سے نہیں لی۔شہید مرحوم نے فرمایا کہ مولوی صاحب سے جا کر ضرور اجازت لینا کیونکہ مسیح موعود علیہ السلام کے بعد یہی اوّل خلیفہ ہوں گے۔چنانچہ جب شہید مرحوم جانے لگے تو مولوی صاحب سے حدیث بخاری کے دو