جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 563 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 563

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 563 مسرور " بھی ہے۔یہ ضمون پڑھنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ میں اپنا خواب تحریر میں لاؤں۔خاکسار نے خواب میں دیکھا کہ حضرت خلیفہ اسیح الرابع (رحمہ اللہ ) ایک اجتماع سے خطاب فرما رہے ہیں۔اچانک حضور ( رحمہ اللہ ) کا چہرہ غائب ہو جاتا ہے۔باقی سارے کا سارا جسم اپنی جگہ موجود ہے اور پگڑی بھی اپنی جگہ پر موجود ہے۔مجھے تھوڑی سی گھبراہٹ ہوتی ہے۔میں ذرا غور سے حضور ( رحمہ اللہ ) کا چہرہ تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہوں تو ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے خلیفہ اسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) کے چہرہ کی جگہ کوئی دوسرا چہرہ آ گیا ہے جس کی رنگت خلیفہ امسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) کے چہرہ کی نسبت کچھ سانولی ہے۔اور میں اس چہرہ کو بالکل نہیں جانتا۔اسی دوران میں اپنے آپ سے بات کرتے ہوئے قدرے بلند آواز میں پوچھتا ہوں " یہ کون ہیں ؟ " قریب ہی ایک اور شخص زمین پر بیٹھا ہے میری طرف مخاطب ہو کر کہتا ہے تمہیں نہیں پتہ یہ مرزا غلام احمد“ ہیں " اس جواب پر میں حیران ہوتا ہوں کہ اگر یہ سارے لوگ جو اجتماع میں موجود ہیں احمدی ہیں تو یقینا یہ شخص بھی احمدی ہوگا اور اگر یہ احمدی ہے تو اس نے حضرت مسیح موعود کیوں نہیں کہا آپ کا نام کیوں لیا یعنی " مرزا غلام احمد " کیوں کہا۔اس پر خواب ختم ہو گیا۔تاریخ تحریر 30 را پریل 2003ء) ☆۔۔۔۔۔۔حافظہ فارینہ لیاقت صاحبہ بنت ڈاکٹر لیاقت علی خاں صوفی ہومیو پیتھک۔ربوہ میں نے تقریبا 9-8 مہینے پہلے خواب دیکھی تھی کہ بی بی صبوحی اور آپا طاہرہ اور بی بی