جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 562 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 562

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 562 جانب دیکھ رہے ہیں اور کرسی پر بیٹھے ہوئے جسے میں دیکھ نہیں پاتا اور ایک شیخ کے ساتھ مڑتے ہیں۔اور میری طرف دیکھتے ہیں۔جبکہ میں خیمے میں داخل ہورہا ہوں اور اپنی گواہی پیش کرنا ہی چاہتا ہوں کہ فوری طور پر وہ میری طرف انگلی کا اشارہ کرتے ہیں کہ وہ مجھے روک دیں یہ سمجھانے کے لئے کہ جو کچھ یہ سب لوگ کہہ رہے ہیں اور جو کچھ میں کہنے جارہا ہوں اس سے آپ بکلی باخبر ہیں۔حضور اپنا دائیاں ہاتھ اٹھاتے ہوئے فرماتے ہیں کہ "مرزا وسیم احمد کو دے دیں۔یہ شکایات خلیفہ اسیح کو دے دیں۔مبارک خلیفہ یعنی خلیفہ مسرور " پھر میں بیدار ہوا اور میں نے خیال کیا کہ پیارے حضور تو حیات ہیں اور کسی اور بارہ میں خلیفہ اسیح مبارک خلیفہ یعنی خلیفہ مسرور ہونے کا اشارہ فرمارہے ہیں۔تاریخ تحریر 10 اپریل 2006ء) ۶۹ مکرم ڈاکٹر فرید احمد ریحان صاحب۔کیل جرمنی گزشتہ سال جون جولائی 2002ء میں خاکسار نے ایک خواب وقفہ کے ساتھ دو مرتبہ دیکھا۔جس کا ذکر میں نے اپنے ایک قریبی دوست سے بھی کیا جواس یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے طالب علم تھے جس میں تعلیم حاصل کر رہا ہوں۔مجھے تو بالکل بھی خواب سمجھ نہیں آیا اور جو کچھ میں سمجھا وہ خواب کی ظاہری حالت کو دیکھ کر سمجھا۔آپ کے منصب خلافت پر فائز ہونے کے بعد کل مورخہ 03-04-25 کو انٹر نیٹ پر الفضل میں مولا نا دوست محمد شاہد کا ایک مضمون پڑھ رہا تھا جس میں انہوں نے بیان کیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک نام