جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 564 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 564

خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوابیں اور الہی اشارے 564 قدسی ہیں اور بڑا سا فنکشن ہے بہت لوگ جمع ہیں اور ایک بہت بڑا سا سٹیج ہے مگر بی بی صبوحی بڑی سی کار میں آتی ہیں اور گاڑی سٹیج کے پاس رکھتی ہے اور آپا طاہرہ کہتی ہیں اتنی آگے آنے کی کیا ضرورت تھی اور بی بی صبوحی سٹیج پر جا کر بیٹھ جاتی ہیں۔اس کے تقریباً ایک مہینے بعد میں نے دوبارہ ایسا نظارہ دیکھا مگر اس میں دیکھا کہ دو رنگ کے دوپٹے ہیں ان کے رنگ تو صحیح طرح سے یاد نہیں مگر اس وقت بھی بی بی صبوحی کو مہمان خصوصی دیکھا اور آپا طاہرہ بھی تھیں مگر آپ طاہرہ الگ طرف تھیں اور بی بی صبوحی الگ طرف تھیں اور بی بی صبوحی نے مجھے کہا کہ " میری طرف آجاؤ اور اب اللہ تعالیٰ نے انہیں وہی مقام عطا کیا۔( تاریخ تحریر 26 را پریل 2003ء) اے۔مکرم محمود احمد انجم صاحب۔طالب علم جامعہ احمد یہ ربوہ میں نے تقریباً چھ ماہ پہلے ایک خواب دیکھا تھا کہ۔میں جلسہ سالانہ پر گیا ہوں۔بیت مبارک کے باہر والے صحن میں میں خلیفہ وقت سے ملتا ہوں۔مگر پگڑی پہنے ہوئے حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب تھے۔مصافحہ کا شرف حاصل ہوا تھا۔( تاریخ تحریر یکم را پریل 2003ء)