جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 549 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 549

خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے 549 ۵۸ مکرمه را شده مبین صاحبه دار النصر شرقی ربوه عاجزہ نے دو سال قبل خواب میں دیکھا کہ لجنہ اماءاللہ کا کوئی فنکشن ہے محترمہ امته السبوح صاحبہ ایک سٹیج پر کھڑی ہیں۔آپا جان نے دلہن والا لباس پہنا ہوا ہے۔سبز رنگ کے لباس میں ستارے جڑے ہیں۔ستاروں سے کرنیں نکل رہی ہیں۔سارا ماحول ستاروں کی کرنوں سے جھلمل جھلمل کر رہا ہے۔پھر دیکھتی ہوں کہ آپا جان طاہرہ صدیقہ صاحبہ سٹیج سے نیچے ایک کرسی پر بیٹھی ہیں۔ان کی طبیعت خراب ہے۔آپا جان نے سفید شلوار اور سبز کر نہ پہنا ہوا ہے۔آپ کے ے ہلکے میلے ہیں۔بتایا جاتا ہے آپا جان نے چند دن سے کپڑے تبدیل نہیں کئے۔آپا جان کے سر میں درد ہے مجھے دم کرنے کے لئے بلایا جاتا ہے۔میں آپ کے ماتھے پر ہاتھ رکھ کر سر درد سے شفا کے لئے سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ اَكْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ پڑھتی ہوں۔پھر میں دیکھتی ہوں کہ میں آپا جان کے پاؤں کی طرف بیٹھی ہوں اور قرآن کریم کی یہ آیت پڑھتی ہوں۔فَكَشَفْنَا عَنْكَ غِطَاءَكَ فَبَصَرُكَ الْيَوْمَ حَدِيدٌه (ق:۲۳) پھر بتاتی ہوں کہ یہ آیت سر درد کے علاوہ درد گردہ کے لئے بھی پڑھتے ہیں۔اس کے بعد آنکھ کھل جاتی ہے۔تاریخ تحریر 07 / جولائی 2004ء)