جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 550
خلافت خامسه : مبشر رویا ، خواہیں اور الہی اشارے دکھائی تھی۔-۵۹۔مکرم طارق امجد صاحب۔امریکہ 550 اپنی ایک خواب کا ذکر کر رہا ہوں جو خدا تعالیٰ نے مجھے 2001ء جلسہ سالانہ سے پہلے میں کیا دیکھتا ہوں کہ ایک بہت بڑا Auditorium ہے۔جس میں بہت سے لوگ جمع ہیں۔سامنے ایک بڑاStage ہے۔اس پر بھی لوگ کھڑے ہیں۔ایسے لگتا ہے۔کہ کھڑے ہو کر کسی کا انتظار کر رہے ہیں۔اتنے میں دیکھتا ہوں کہ Auditorium کے پیچھے سے جو سیٹرھیاں نیچے Stage کی طرف آرہی ہیں۔ان کے اوپر سے ایک شخص چند اور لوگوں کے ہمراہ نیچے اتر تے ہوئے Stage کی طرف جاتے ہیں۔مجھے اس وقت یوں لگتا ہے کہ یہ لوگ مشرق کے کسی ملک سے آئے ہیں۔میں ان کے پیچھے Stage کی طرف جاتا ہوں۔وہاں دیکھتا ہوں کہ سب لوگوں کے درمیان میں حضرت خلیفہ اسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) کھڑے ہیں۔اور اپنے سر سے پگڑی اتار کر اس شخص کے سر پر پہنا دیتے ہیں۔مجھے اس پر دل میں بہت اضطراب محسوس ہوتا ہے۔اس پر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔اس وقت سحری کا وقت تھا۔میں نے نوافل ادا کیے۔اور بہت رو رو کر خدا تعالیٰ سے حضور کی لمبی زندگی کی دعائیں کیں۔تقریباً ایک ہفتہ تک دل پر بہت بوجھ رہا۔اور بہت دعائیں کرتا رہا۔ادھر سے حضور کی بیماری کی اطلاع بھی آنی شروع ہوگئی۔پھر تقریباً ایک ماہ کے بعد مجھے ایک اور رویا خدا تعالیٰ نے دکھائی۔اس میں میں نے دیکھا کہ میں اور میرا بڑا بیٹا محسن دونوں لندن حضرت خلیفہ امسیح الرابع (رحمہ اللہ ) کی ملاقات کے لئے گئے ہیں۔ہم دونوں ایک کمرے میں کھڑے ہوئے ہیں۔محسن میرے ساتھ دائیں ہاتھ کھڑا ہوتا ہے۔اور میرے کندھوں کے برابر ہے۔(حقیقت میں محسن ان دنوں 10 سال کا