جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 548
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 548 افسوس ہوا اور خواب میں ہی ہم ایک دوسرے سے تعزیت اور دعا کر رہے تھے کہ سکرین پر حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کی تصویر پگڑی پہنے ابھرنی شروع ہوئی اور چند سکینڈز میں تصویر مکمل ہو کر پوری سکرین پر چھا گئی اور ساتھ لکھا ہوا تھا۔حضرت خلیفہ امسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ امام جماعت احمد یہ " خواب کے اندر ہی دل ودماغ پر سکون و اطمینان آگیا اور اسی خوشی میں آنکھ کھل گئی۔یہ واقعہ 19 را پریل 2003 ء حضرت خلیفۃ امسیح الرابع کی وفات پر MTA پر دیکھا اور 23 را اپریل کو حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کو اسی طرح سکرین پر پگڑی پہنے دیکھا۔الحمد للہ علی ذالک حضرت خلیفہ المسیح الرابع (رحمہ اللہ) کی زندگی میں کسی سے اس خواب کا ذکر نہ کیا۔حضور کی وفات کے بعد اس خواب کا ذکر کیا اور دو دن بعد خدا تعالیٰ نے یہ خواب پورا فرما دیا۔( تاریخ تحریر 15 جنوری 2006ء) ☆۔۔۔۵۷ مکرم منور احمد ملک صاحب مربی اطفال مجلس لالہ رخ واہ کینٹ راولپنڈی تقریباً دو اڑھائی سال قبل خواب دیکھی کہ کوئی شخص مجھے کہ رہا ہے کہ آئندہ خلیفہ حضرت مرزا مسرور احمد ہوں گے۔( تاریخ تحریر 27 اکتوبر 2005ء)