جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 518
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے لئے دفتر کے کئی چکر بھی لگانے پڑے تھے۔518 تاریخ تحریر 21 نومبر 2005ء) -i ۲۹ مکرم ناصر احمدمحمود صاحب مربی سلسله گلشن راوی لاہور میں حلفاً بیان کرتا ہوں کہ مورخہ 17 ستمبر 1999ء بروز جمعتہ المبارک صبح کے وقت خواب میں دیکھا کہ حضرت خلیفہ مسیح الرابع ( رحمہ اللہ ربوہ تشریف لائے ہیں اور جامعہ احمدیہ کا معائنہ کر رہے ہیں۔جیسے جلسہ سالانہ پر ہوتا ہے۔آخر پر خدام سے ملاقات کرتے ہیں جامعہ احمدیہ کے اسٹاف روم سے گیلری جو لائبریری کی طرف جاتی ہے اس میں خدام ترتیب سے کھڑے ہیں حضور نے ملاقات شروع کی ہے۔حضور ( رحمہ اللہ) کے پیچھے حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب اور آپ کے پیچھے میں کھڑا ہوں۔نصف سے زائد خدام سے ملاقات کرنے کے بعد حضور خود لائن میں کھڑے ہو گئے اور حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کو ارشاد فرماتے ہیں کہ باقیوں سے آپ بحیثیت خلیفہ کے ملاقات کریں۔-ii ایک ہفتہ کے وقفہ سے پھر یہی خواب دیکھا کہ سارے منظر وہی ہیں صرف فرق یہ ہے کہ اس دفعہ حضور ( رحمہ اللہ ) خدام سے ملاقات کرسی پر تشریف فرما کر کر رہے ہیں۔حضرت میاں مسرور احمد صاحب اور خاکسار کرسی کے پیچھے کھڑے ہیں۔حضور کرسی سے اٹھے اور حضرت میاں مسرور احمد صاحب کو کرسی پر بٹھا دیا اور اپنے سر سے پگڑی اتاری حضرت میاں مسرور احمد صاحب کے سر پر رکھ دی اور خود غائب ہو گئے۔