جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 519
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 519 جب پہلی دفعہ خواب آئی تو خاکسار نے اپنی اہلیہ مبارکہ ناصر صاحبہ سے ذکر کیا کہ میں نے ایسی خواب دیکھی ہے معا مجھے احساس ہوا کہ ایک خلیفہ کے وقت میں دوسرے کا ذکر کرنا مناسب نہیں ہے تب خا کسار نے اپنی بیگم سے وعدہ لیا کہ یہ خواب تم کسی کو نہیں بتاؤ گی۔تاریخ تحریر 25 جولائی 2004ء) ☆۔۔۔مکرم سید حمیدالحسن شمس صاحب۔زعیم انصار اللہ سمبر یا ضلع سیالکوٹ جن دنوں حضرت خلیفہ مسیح الرابع ( رحمہ اللہ) بہار تھے میں اپنے بیٹے مکرم سید سعید الحسن صاحب مربی سلسلہ چنگا بنگیال کے پاس گیا ہوا تھا کہ ایک رات کو میں نے خواب دیکھی کہ ایک بہت بڑا ہال ہے جس میں ہماری جماعت کا اجتماع ہو رہا ہے اس اجتماع میں ایک سٹیج لگا ہوا ہے جماعت کے علماء کرام اور بزرگان سلسلہ اور دیگر عہدیداران موجود ہیں۔اچانک حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کے سر پر خلافت کی پگڑی دیکھ کر حیران ہوتا ہوں اور کسی سے پوچھتا ہوں کہ خلیفہ صاحبزادہ صاحب بن گئے ہیں مجھے بتایا گیا کہ ابھی دیر ہے میں نے کہا کہ حضرت خلیفہ رابع ( رحمہ اللہ ) تو صحت مند ہو رہے ہیں۔مجھے کہا گیا کہ ابھی دیر ہے خلیفہ یہی ہوں گے۔پھر میرے آنکھ کھل گئی۔( تاریخ تحریر 27 اپریل 2003ء)