جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 516 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 516

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۲۸۔مکرم حنیف احمد محمود صاحب نائب ناظر اصلاح و ارشا دمرکزیہ، ربوه 516 یہ میری تحریر جو خاکسار نے اپنی ڈائری سے نوٹ کی ہے مورخہ 08 /ستمبر 1999ء کی ہے۔سیدنا حضرت خلیفتہ المسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) ان دنوں شدید بیمار تھے۔دو خطبات جمعہ پر بھی حضور ( رحمہ اللہ ) تشریف نہ لائے تھے۔جس کی وجہ سے شدید پریشانی اور طبیعت فکر مند تھی اور حضور کی صحت یابی کے لئے دعائیں کرنے کا موقعہ مل رہا تھا۔اس اثناء میں ( خاکسار اسلام آباد میں بطور مربی متعین تھا ) ایک خواب دیکھا۔(جوڈائری سے تحریر ہے) حضور ( رحمہ اللہ ) اپنے مبارک ہاتھوں سے ایک بہت ہی پیارا اور خوبصورت ڈیزائن والا سویٹر بن رہے ہیں جو مکمل ہونے والا ہے۔مکمل ہونے پر حضور وہ سویٹر مجھے تحفہ یہ فرماتے ہوئے اور سمجھاتے ہوئے دے رہے ہیں کہ جس طرح اس سویٹر کے ڈیزائن میں تانے بانے آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔پیوست ہیں اور ایک بہت ہی خوبصورت نقشہ یہ ڈیزائن پیش کر رہا ہے اسی طرح میری جماعت کا نظام ہے جو بہت مضبوط ہے اور احباب جماعت آپس میں محبت واخوت کے رشتہ میں جڑے ہوئے ہیں۔پھر حضور خواب میں ہی مجھ سے پوچھتے ہیں۔کیوں ایسا ہی ہے نا!خاکساراثبات میں جواب دیتا ہے کہ میری آنکھ کھل جاتی ہے۔یہ خواب جو میں نے بیان کی حضرت خلیفہ امسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) کی وفات کا اشارہ دے رہی تھی اور نظام خلافت کے دوام کا بھی۔۔خلافت خامسہ کے بارے خاکسار نے کوئی خواب تو نہ دیکھی لیکن چونکہ الہی اشاروں کو بھی جمع کرنا مقصود ہے اس لئے تحریر میں لارہا ہوں کہ خدا کو حاضر و ناظر جان کر مجھے یقین محکم تھا کہ حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب خلیفہ اسیح الخامس ہوں گے اور خلافت سے قبل آپ سے ملاقات کے وقت ہمیشہ خلیفہ اسیح والا ادب ملحوظ خاطر رہتا۔اس امر کا ذکر ( گو مجھے