جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 514 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 514

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے -i ۲۶ مکرم ریاض محمود باجوہ صاحب مربی سلسلہ شعبہ تاریخ احمدیت۔ربوہ 514 مورخہ 7 رمئی 1999 ء کی رات خواب میں دیکھا کہ خاکسار بیت اقصیٰ ربوہ میں موجود ہے اور منبر پر حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب کھڑے ہیں۔آپ کے سر پر سفید پگڑی ہے اور چہرہ پر بہت نور ہے پگڑی کی سفیدی اور چہرہ مبارک کا نور مجھے بہت نمایاں نظر آتا ہے یہ نظارہ بڑا ایمان افروز اور دل کش تھا بڑا ہی یا درہنے والا تھا۔بیداری کے بعد ذہن میں یہ نظارہ تازہ رہا۔ii۔جس دن بیت الفضل لندن میں خلافت خامسہ کا انتخاب عمل میں آیا تو خاکساراپنے کوارٹر میں سویا ہوا تھا اور ٹی وی بھی میرے سرہانے پڑا تھا۔خواب میں دیکھا کہ۔حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب جماعت احمدیہ کے پانچویں خلیفہ منتخب ہو گئے ہیں۔اور ایم ٹی اے پر آپ کے مبارک وجود کو دکھایا جا رہا ہے۔خواب میں ہی میرے دل میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ساتھ ہی دل میں خیال آیا کہ حضور انور کا نام مسرور احمد ہے اور بذریعہ MTA آپ کا دیدار ہو رہا ہے اور آپ کو دیکھ کرلوگوں میں خوشی کے جذبات ہیں۔چلو یہ مسئلہ بھی اب حل ہو گیا کہ مہدی "سر" من رای " غار سے ظاہر ہو گا یعنی اسے جو بھی دیکھے گا خوش ہوگا۔خواب سے بیدار ہوا تو صبح چار بجے کا وقت ہوگا خاکسار نے فوراً ٹیلی ویژن آن کیا تو صاحبزادہ مرزا مسرور احمد کی تصویر دیکھی نیچے کوئی شعر تھا۔شعر پڑھتے ہی معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے صاحبزادہ میاں مسرور احمد صاحب کو منصب خلافت پر فائز فرمایا ہے۔ساتھ ہی دل میں بڑی خوشی اور سرور کی کیفیت پیدا ہوگئی۔فالحمد للہ ( تاریخ تحریر 07/دسمبر 2005ء)