جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 509 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 509

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 509 میں فرق ہیں فور اول اور ماغ پر ایک بجلی ہی کوندی کہ یہ چہرہ تو کسی خلیفہ کا معلوم ہوتا ہےا یسے محسوس ہورہا تھا کہ جیسے حضرت خلیفہ اسیح الثالث بیٹھے ہوئے ہوں۔جب خلافت خامسہ کا انتخاب ہونا تھا تو خاکسار نے 1998ء کا القاء اپنی زوجہ محترمہ قدسیہ زری کو بتایا کہ محترم مرزا مسرور احمد صاحب کا چہرہ مبارک بطور خلیفہ دکھایا گیا تھا اور یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ خلیفہ اسیح الخامس حضرت مرزا مسرور احمد ہی ہوں گے۔( تاریخ تحریر 07 دسمبر 2005ء) ۲۱۔مکرمہ نازیہ پروین صاحبہ بنت چوہدری محمد احمد باجوہ دارالعلوم غربی صادق ربوہ جون ، جولائی 1998ء کی بات ہے کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں بیت احمد یہ میں بیٹھی ہوئی ہوں جیسے میں جمعہ کی نماز پڑھنے آئی ہوں میں نے سنتیں پڑھنی شروع کی ہی ہیں کہ ارد گرد بیٹھے ہوئے لوگوں میں چہ مگوئیاں اور پریشانی سی پھیل جاتی ہے جیسے اچانک کوئی بات ہوگئی ہو میں نے سنتیں مکمل کی ہیں اور میرے سامنے سطر میں میری دوست مالہ میٹھی ہے۔میں نے اس سے پوچھا کہ کیا ہوا ہے اس نے جو بتایا وہ یہ کہ بہت دعا کرو۔استغفر اللہ پڑھو اور اللہ کو یاد کرو۔میری آنکھوں میں یہ بات سن کر آنسو آ جاتے ہیں اور میں بہت رورو کر اللہ کو یاد کرتی ہوں اس سے کس قسم کی مدد مانگ رہی ہوں۔میں ایسے دعا مانگ رہی ہوں جیسے اس دعا کے بعد کوئی دعا نہیں جیسے زندگی اور موت۔پھر اچانک خلافت کے بارے اعلان ہوتا ہے۔اور اچانک آواز سنائی دیتی ہے کہ میاں مسرور احمد۔پھر اچانک دل کو سکون