جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 508
خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوابیں اور الہی اشارے 508 یہاں جنگ لگی تھی اور ختم ہوئی ہے، اتنی دیر میں کیا دیکھتا ہوں کہ ایک طرف سے ایک قافلہ گاڑیوں پر سوار آرہا ہے۔تقریباً یہ گاڑیاں تعداد میں سو کے لگ بھگ ہیں۔سب سے آگے والی گاڑی میں حضرت خلیفہ مسیح الرابع ( رحم اللہ سوار ہیں ، میں سوچتا ہوں کہ یہ کہاں جارہے ہیں۔( ) اسی وقت مجھے بتایا جاتا ہے۔کہ ملک ترکی میں خلیفتہ اسی اپنی فوج لے کر داخل ہو رہے ہیں اور چونکہ خلافت عثمانی کا خاتمہ بھی ترکی میں ہوا تھا اور اب دوبارہ خلافت ترکی میں قائم کی جائے گی۔ایک خاص بات یہ ہے کہ حضرت خلیفۃ امسیح الرابع (رحمہ اللہ ) اتنے نو جوان نظر آرہے ہیں جیسے کہ 20 یا 21 سال کا لڑکا ہوتا ہے۔اتنے میں سماں بدلتا ہے اور میں ترکی کی ایمبسی کے سامنے کھڑا ویزہ لے رہا ہوں تا کہ میں بھی خلیفتہ المسیح کی فوج میں داخل ہو جاؤں۔مجھے ویزہ مل گیا ہے۔پھر میری خواب ختم ہوگئی۔یہ خواب میں نے محترم مبارک احد تنویر مربی سلسلہ کو ایک ہفتہ قبل سنائی تھی۔( تاریخ تحریر ا پریل 2003ء) ☆۔۔مکرم ڈاکٹر اقبال احمد بھٹی صاحب پتو کی ضلع قصور غالباً 1998ء کی شور کی تھی خاکسار بطورنمائندہ شوری مرکز سلسلہ گیا ہوا تھا۔پہلے ہی دن جب خاکسار شوری ہال میں داخل ہوا تو صدارت کے لئے مکرم محترم مرزا مسرور احمد صاحب ناظر اعلیٰ کرسی صدارت پر تشریف فرما تھے۔جب خاکسار کی نگاہ محترم مرزا مسرور احمد صاحب کے چہرہ مبارک پر پڑی تو ایسا محسوس ہوا کہ آپ بہت گہرائی میں کسی ہستی