جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 502 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 502

خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 502 پاکستان گیا کہ حضرت میاں مسرور احمد صاحب سے ملوں اور دیکھوں کہ جوشکل مبارک خواب میں دیکھی تھی وہ کیسی ہے۔جب آپ سے ملا تو سو فیصدی خواب والا نظارہ یاد آ گیا اور دل کو ایک سکون ہو گیا۔ii۔یہ بھی ان دنوں کی بات ہے جب حضرت خلیفۃالمسیح الرابع (رحمہ اللہ ) آخری دفعہ الله) ناروے بچوں کی کلاس کے ساتھ تشریف لائے۔اور پھر اچانک طبیعت کی خرابی کی وجہ سے واپس لندن چلے گئے۔عاجز نے خواب میں دیکھا کہ ایک بزرگ ہیں اور بہت سارے لوگ انہیں مل رہے ہیں اور ایسی حالت ہے کہ کوئی خلیفہ وقت نہیں ہیں اور لوگ ہی لوگ ہیں جوان بزرگ سے ملتے جا رہے ہیں۔اور عاجز بھی ان سے ملتا ہے اور اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہتا ہے کہ میں زرتشت صاحب کا چھوٹا بھائی ہوں تو وہ جواب میں کہتے ہیں "اچھا، اچھا " " عجیب خدا کی شان ہے کہ حضرت خلیفۃ اسیح الرابع (رحمہ اللہ ) کی وفات پر جب حضرت میاں مسرور احمد صاحب۔پاکستان سے آئے اس دن عاجز لندن میں تھا اور عشاء کی نماز کے بعد بیت فضل لندن کے باہر بے شمار لوگ تھے اور دھکے لگ رہے تھے اور لوگ حضرت میاں صاحب سے مل رہے تھے۔عاجز بھی اس موقع پر جب آپ سے ملا معانقہ کیا اور ملتے ہی بتایا کہ میں زرتشت کا چھوٹا بھائی ہوں تو خدا کی قسم ! سبحان اللہ کہ وہی الفاظ اسی طرح جیسا کہ خواب میں دیکھا تھا کہ حضرت میاں صاحب نے فرمایا "اچھا، اچھا " تب عاجز کو اپنی خواب یاد آئی کہ اللہ تعالیٰ کا مجھ جیسے گناہ گار عاجز انسان پر اس قدر فضل ہے کہ دل اس یقین سے بھر گیا اور بہت دعا کی۔غم کی حالت تھی۔بہت دعا کی۔اور پھر رات گئے اپنے بھائی جان زرتشت صاحب کو موبائل پر فون کیا اور بتایا کہ