جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 503 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 503

خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے : رویا، خواہیں 503 میں خلیفہ وقت سے مل آیا ہوں۔تو وہ یہ سن کر پریشان سے ہو گئے۔تب میں نے بتایا کہ میں حضرت میاں مسرور احمد صاحب سے مل کر آیا ہوں اور میری خواب ہو بہو پوری ہوگئی ہے۔اور میرا دل یقین سے بھر گیا ہے اور خدا تعالیٰ نے میرے دل میں ایسا یقین بھر دیا ہے کہ خلیفہ یہی ہے۔ان دونوں خوابوں کو عاجز نے اپنی اہلیہ اپنے بھائی زرتشت صاحب اور بھا بھی صاحبہ کو سنایا ہوا ہے اور یہ تینوں گواہ ہیں۔iii۔اس طرح عاجز نے خلافتِ خامسہ کے انتخاب کے بعد خواب دیکھا کہ حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز بہت سارے لوگوں میں آسکے آگے آرہے ہیں اور آپ کے ایک طرف حضرت خلیفہ ایچ الثالث (رحمہ اللہ ) ہیں اور دوسری طرف حضرت خلیفتہ المسیح الرابع (رحمہ اللہ ) ہیں اور وہ دونوں آپ کے پیچھے پیچھے ہیں۔تاریخ تحریر 23 جولائی 2004ء) ☆۔۔۔۱۷ مکر مہ ناصرہ خورشید صاحبہ اہلیہ مرزا خورشید اقبال ناظم آباد کراچی حضرت غلام قادر شہید کی شہادت کے کچھ عرصہ بعد خواب میں دیکھا تھا کہ جیسے حضرت خلیفہ امسیح الرابع (رحمہ اللہ) پاکستان میں ہمارے گھر تشریف فرما ہیں۔میں ان سے عرض کرتی ہوں کہ حضور جب کوئی بہت ہی نیک انسان فوت ہو جاتا ہے تو تب ہمیں بعد میں اخباروں وغیرہ میں مضمون پڑھ کر ان کی نیکیوں کے بارے میں پتہ چلتا ہے پہلے ایسے لوگ