جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 501
خلافت خامسه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 501 حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے بیت الفتوح سے خطبات جمعہ ارشاد فرمانے شروع کیے۔کیونکہ بیت الفتوح مارڈن کے محراب کے پینٹ کا رنگ خوبصورت ہلکا سبز ہے جو بہت ہی خوشگوار احساس پیدا کرتا ہے۔اس طرح یہ نظارہ بھی دل و جان اور روح کی گہرائیوں تک تقویت ایمان کو سرایت کرتا چلا جارہا ہے۔فالحمد للہ علی ذالک ☆۔۔۔۔۔۔۔( تاریخ تحریر 23 /اکتوبر 2005ء) -i ۱۶ مکرم فؤادمحمد خاں صاحب۔اوسلو ناروے یہ ان دنوں کی بات ہے جب حضرت مرزا منصور احمد صاحب کی وفات ہوئی کہ عاجز نے خواب میں دیکھا کہ ایک پرسکون جگہ ہے اور اتنی پیاری روشنی ہے کہ وہ روشنی اس دنیا میں میں نے کبھی نہیں دیکھی۔دیکھا کہ حضرت مرزا مسرور احمد صاحب ایک طرف کھڑے ہیں۔آپ بالکل نو جوانی کی حالت میں ہیں اور سفید کپڑے پہنے ہوئے ہیں کہ حضرت خلیفہ امسیح الرابع (رحمہ اللہ) دوسری طرف سے اچانک تشریف لاتے ہیں اور بڑی تیزی سے آتے ہیں اور اپنا بین نکال کر حضرت میاں مسرور احمد صاحب کو دے کر تیزی سے چلے جاتے ہیں" بیدار ہوا تو اپنی اہلیہ کو خواب بتائی اور عاجز کے دل میں بات گڑ گئی کہ یہ خواب آئندہ مستقبل کی کوئی خبر دے رہی ہے اور اسی غرض سے عاجزا اپنی اہلیہ اور بچوں کو لے کر 14 سال بعد