جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 454
خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ہے اور اس میں لہریں پیدا ہوتی ہیں۔اس طرح کی روشنی ان میں سے مسلسل نکل رہی ہے۔454 ( تاریخ تحریر 03 جولائی 1982ء) ۱۳۳ مکرمہ فریدہ رحیم صاحبہ اہلیہ یوسف رحیم صاحب ناظم آباد کراچی عاجزہ نے 10-9رجون کی درمیانی رات کو خواب میں دیکھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں عرب میں ہوں اور وہاں پر ایک بہت بڑا سا برآمدہ ہے جہاں حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کا تابوت رکھا ہوا ہے اور قریب ہی ان کی مزار بنی ہوئی ہے۔تابوت کے اوپر حضور کی خوبصورت سی تصویر بنی ہوئی ہے۔اور تابوت پر بڑے حرفوں میں لکھا ہے۔" اس زمانہ کا موسیٰ " تابوت کے پاس بہت سے احمدی لوگ جمع ہیں۔لیکن کچھ غیر مسلم عورتیں بھی وہاں پر دفنانے کا کام کر رہی ہیں۔اس کے بعد میرے ابا عمر علی صاحب درویش قادیان ، میرے خالو برکت علی صاحب درویش قادیان اور بھی دوسرے لوگ ہاتھ اٹھا کر اللہ اکبر کہہ کر دعا کرتے ہیں۔پھر میں دیکھتی ہوں کہ او پر قریب ہی ایک بڑی سی بیت بنی ہوئی ہے جہاں پر کچھ احمدی عورتیں اپنے اپنے نفل پڑھ رہی ہیں۔میں بھی نفل پڑھتی ہوں۔( تاریخ تحریر 10 ستمبر 1982ء)