جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 446
خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 446 إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 0 پڑھنے کے بعد طبعا دعاؤں میں لگ گئے دعائیں کرتے کرتے بستر پر دراز ہو گیا تو کیا دیکھتا ہوں کہ حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب سفید پگڑی پہنے ہوئے بڑی ہی نورانی شکل میں سامنے کھڑے ہیں اور میں ان کو نہایت ہی پیار اور محبت سے " آ، طاہر خلیفۃ اللہ " کہتا ہوں۔اس کے بعد میں نے آپ سے مصافحہ اور معانقہ کیا۔صبح کے وقت یہ بھی دل میں ڈالا گیا کہ " آ، طاہر خلیفہ اللہ " کے عدد ابجد کے لحاظ سے بھی گنے جائیں چنانچہ شمار کرنے پر اعداد کا مجموعہ 1402 نکلا اس سے بڑا سرور آیا کہ اب جب کہ 1402 سن ہجری ہے حضرت مرزا طاہر احمد ہی تخت خلافت پر متمکن ہوں گے۔۱۲۲ مکرم نعیم احمد صاحب سیکرٹری تحریک جدید و وقف جدید حافظ آباد 18-9 جون 1982ء کی درمیانی شب جب حضرت خلیفہ المسیح الثالث (رحمه الله ) کی وفات ہوئی خواب میں دیکھا کہ ایک باغ میں کھڑا ہوں آذان ہو رہی ہے اور ساتھ تین دفعہ یہ آواز آئی مرزا طاہر احمد، مرزا طاہر احمد مرزا طاہر احمد۔اور اس کے ساتھ ہی آنکھ کھل گئی۔اور اس کے بعد حضرت خلیفتہ المسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) کی وفات کی اطلاع ملی۔