جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 445 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 445

خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 445 ہوئیں کہ اب کون امام ہوگا۔نظریں حضرت چودھری سرظفر اللہ خان صاحب حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد اور محترم میاں رفیع احمد صاحب پر بار بار ٹک گئیں۔اسی ذہنی کوفت اور کشمکش میں میں نے نماز میں کیا دیکھا کہ حضرت مرزا طاہر احمد صاحب ( جن کو میں جانتا تھا ) میری نظروں کے سامنے کشمیری سفید پوشاک (فرن، شلوار، پگڑی اور گلے میں سفید چادر ) پہنے یکدم آگئے۔نماز کے اختتام پر میں نے محترم عبدالحمید صاحب ناظم اعلی مجلس انصار اللہ کشمیر اور محترم عبد الحلیم صاحب سیکرٹری مال اور محترم ڈاکٹر فاروق احمد صاحب قائد علاقہ نمبرا کو یہ بات بتادی اور سب خاموش ہو گئے۔جہاں تک میرا تعلق ہے نہ میں اس کو تصور کہہ سکتا ہوں کہ تصور میں نہیں تھے اور نہ ہی میں اس کو کشف کہ سکتا ہوں کیوں کہ میں اس پوزیشن پر نہیں ہوں۔بلکہ میں تو اس کو صرف یہ کہوں گا کہ اس رب کریم نے مجھے پر اپنا فضل کیا اور حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کا خوبصورت ، لال چہرہ ، سفید کپڑوں میں ملبوس میری آنکھوں کے سامنے لا کر مجھے حکم دیا کہ جماعت کا امام یہ ہوگا۔اس کی بیعت کرو۔تاریخ تحریر 28 جون 1982ء) ۱۲۱۔مکرم محمد اسمعیل بقا پوری صاحب ربوہ حضرت علایه منح الثالث (رحمہ اللہ) کی وفات کے وقت میں اسلام آباد میں اپنے بیٹے عزیزم مکرم محمد یوسف بقا پوری صاحب کے ہاں مقیم تھا۔8/9 جون کی درمیانی شب ڈیڑھ بجے کے قریب حضور کی وفات حسرت آیات کی اطلاع ملنے پر ہم سب سناٹے میں آگئے۔