جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 447
خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ۱۲۳ مکرم بشیر الدین صاحب سعودی عرب 447 جس دن حضرت خلیفتہ امسح الثالث (رحمہ اللہ ) کا وصال ہوا تو ہمیں سعودی عرب میں رات کی خبروں میں علم ہوا۔اس وقت خلافت کے قیام کے لئے بہت دعائیں کیں لہذا دعائیں کرتے کرتے میں سو گیا تو کیا دیکھتا ہوں کہ میرے والد مرحوم تیزی سے کہیں جارہے ہیں۔میں نے آگے بڑھ کر پوچھا۔ابا جی کہاں جارہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں میاں طاہر احمدخلیفہ امیج کو منے جارہا ہوں اس وقت میری آنکھ کی گئ اور میں نے اپنی ہمشیرہ اور بہنوئی کوکہا کہ آج میاں طاہر احمد صاحب خلیفتہ اسیح چنے جائیں گے۔تاریخ تحریر 04 اگست 1982ء) ۱۲۴- مکرم محمد علی صاحب الفلاح سوسائٹی کراچی مورخہ 9 جون 1982 ء بروز بدھ دن کے ایک بجے میں اپنے گھر میں سورہا تھا کہ خواب میں دیکھتا ہوں کہ بیت مبارک میں بہت سے لوگ جمع ہیں۔اور صفوں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔نماز ظہر کا وقت ہوتا ہے تو مجھے نماز پڑھانے کے لئے کہا جاتا ہے۔لیکن مجھے یہ معلوم نہیں کہ مجھے کس نے نماز پڑھانے کے لئے کہا میں نماز ظہر پڑھاتا ہوں۔نماز ختم ہونے پر محترم صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کو جو محراب کی دائیں طرف دوسری صف میں نماز پڑھنے کے بعد تشریف رکھتے ہیں۔محراب میں بلایا گیا تو تمام احباب آپ کو بڑے شوق سے دیکھنے لگے اور سب کی توجہ