جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 429
خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 429 میرے بھتیجے کا نام بھی حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد کا رکھا ہوا ہے۔پہلے تو مجھے اس خواب میں کوئی خاص تعبیر نظر نہیں آئی مگر اب معلوم ہوتا ہے کہ یہ خلافت رابعہ کی طرف اشارہ تھا۔( تاریخ تحریر 10 رجون 1982ء) مکرم ماسٹر فضل الدین طارق صاحب ابن چوہدری اکبر علی صاحب رفیق حضرت مسیح موعود کنری سندھ 3 اور 4 جون 1982ء کی درمیانی رات خاکسار نے 4 بجے کے بعد خواب میں دیکھا کہ ایک چھوٹا سا باغیچہ ہے جس کے پاس حضرت خلیفتہ المسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) کرسی پر تشریف فرما ہیں سر پر پگڑی ہے اور چہرہ ہشاش بشاش ہے کچھ دوست ذرا ادھر ادھر ہٹ کر کھڑے ہیں میں نے دل میں خیال کیا کہ آج حضور کی صحت ٹھیک ہے چلو مصافحہ کریں۔باغیچہ کے ایک طرف سے آگے بڑھا تو دیکھتا ہوں کہ کرسی پر حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب تشریف فرما ہیں خاکسار اس سوچ میں غور کرنے لگا کہ ابھی ابھی تو اس کرسی پر حضرت خلیفتہ اسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) تشریف فرما تھے اور اب میں حضرت مرزا طاہر احمد صاحب کو دیکھ رہا ہوں۔معا میری آنکھ کھل گئی۔حضرت خلیفہ امسح الثالث (رحم اللہ) کی وفات کے بعد جنازہ میں شرکت کے لئے ربوہ جارہا تھا گاڑی میں سیٹ پر ہی نوافل ادا کئے اتنے میں غنودگی سی طاری ہوئی اور ایک آواز میرے کان میں گونجی۔