جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 428
خلافت رابعه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے لکھتے جائیں۔اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔428 5 دن کے وقفے کے بعد جب حضرت خلیفہ المسیح الثالث (رحم اللہ ) کی وفات ہوگئی تو ساتھ ساتھ مجھے وہ نظارہ بھی یاد آرہا تھا۔جو کہ اسلام آباد کی بیت الذکر میں بعد از ملاقات میں دیر تک حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کے رخ انور کو دیکھتا رہا۔دل میں گمان تو ضرور گزرا کیونکہ خواب میں دیکھ چکا تھا۔اور میرے دل میں معا ایک خیال گزرا۔جس پر میں نے اس لحاظ سے قابو پانے کی کوشش کی کہ ایک خلیفہ کی موجودگی میں دوسرے شخص کو خلیفہ کے لئے تصور کرنا بھی گناہ ہے۔لیکن میرے دل میں حضرت صاحبزادہ صاحب کی صورت اور سیرت دونوں زیادہ سے زیادہ اُترتی گئیں۔اور جب مجلس انتخاب نے آپ کے مبارک وجود کو خلیفہ الرابع کے لئے تمام ضروری کوائف کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے منتخب کیا۔تو میرا دل خدا کی حمد سے بھر گیا۔میں نے اپنے دل کی کیفیت کو سامنے رکھتے ہوئے گھر میں کہہ دیا کہ حضرت مرزا طاہر احمد ہی منتخب ہوں گے۔انشاء اللہ۔تاریخ تحریر 24 جون 1982ء) ۱۰۱ مکرم عبد الغنی قیصر صاحب کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور خاکسار نے دیکھا کہ حضرت خلیہ اسیح الثالث ( رحمہ اللہ فوت ہو گئے ہیں اور ان کا جسد اقدس ایک خوبصورت پلنگ پر پڑا ہے۔حضور کے جسم پر ان کا معمول کا لباس ہے یعنی شیروانی ، پگڑی اور شلوار وغیرہ۔ان کے پہلو میں خاکسار کا بھتیجا طاہر لیٹا ہوا ہے۔واضح رہے کہ