جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 430
خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے "انتشار سے بچنا ہے تو مرزا طاہر احمد کی بیعت کرلو" 430 -i ۱۰۳ مکرم نعیم احمد منظور صاحب نائب قائد ضلع شیخو پوره 4 / جون بروز جمعرات ڈیڑھ بجے خواب میں اپنے آپ کو محترم چوہدری انور حسین صاحب امیر ضلع شیخو پورہ کی کوٹھی میں مغربی سائڈ والے گیٹ کے پاس پلاٹ میں چند خدام کے ساتھ کھڑے دیکھا۔اچانک چوہدری صاحب نظر آئے جو بہت ہی پریشان تھے۔ہم دو تین خدام بیک زبان بولے چوہدری صاحب جلدی کرو۔نماز پڑھاؤ وقت جا رہا ہے۔( یوں لگتا ہے جیسے عصر کی نماز کے لئے ہم کہہ رہے ہیں کیوں کہ اس وقت سورج غروب ہونے والا ہے ) چوہدری صاحب فرماتے ہیں نہیں مرزا طاہر احمد صاحب آئیں گے اور وہ نماز پڑھائیں گے۔ہم وہیں کھڑے ہیں پھر فرماتے ہیں کہ میاں صاحب بیت احمد یہ میں جمعہ پڑھانے گئے ہوئے ہیں۔وہ آکر نماز پڑھائیں گے۔پھر کہتے ہیں دو تین خدام جاؤ اور میاں صاحب کو لے آؤ مجھے جاگ آگئی ( اس وقت ڈیڑھ بجے کا وقت تھا۔اور صبح جمعہ تھا ) 6 جون کو میں نے اس خواب کا ذکر اپنے والد محترم حکیم علی احمد صاحب معلم اصلاح وارشاد سے کیا۔مگر وہ خاموش رہے اور مجھے دعاؤں کے لئے مزید تا کید کی۔پھر 19 جون 3 بجے صبح کے بعد اور فجر سے پہلے حضرت خلیفہ اسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) کی وفات کی اطلاع ملی میں نے جماعت کے دوستوں سے بھی اس خواب کا ذکر کیا۔چونکہ میری رہائش مرید کے احمد یہ بیت الذکر میں ہے اس لئے یہ خواب بھی بیت الذکر