جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 427
خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 427 نے کہا آج پتہ نہیں میرے ذہن پر طاہر۔طاہر کیوں ہے۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کوئی طاہر وجود میں آنے والا ہے۔حضرت مرزا طاہر احمد صاحب کی طرف میری کوئی توجہ نہ تھی اور نہ کسی اور شخص کے متعلق۔دوسرے دن صبح آٹھ بجے ہمیں حضور کی وفات کی خبر ملی۔ربوہ پہنچے۔زیارت کی اور جب حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کا انتخاب خلیفہ کے طور پر ہو گیا تو تب میری سمجھ میں آیا کہ میرے ذہن پر کیوں ایسا زور تھا۔یہ نام نہ لینے کے باوجود خود بخود ذہن پر سوار تھا۔تاریخ تحریر 16 جون 1982ء) ۱۰۰ مکرم مشتاق احمد شائق صاحب سکوارڈن لیڈ ر اسلام آباد مورخہ 14 جون 1982ء خاکسار نے اپنے دو فرزندوں کے ہمراہ جمعہ کی نماز اسلام آباد میں حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کی اقتداء میں پڑھی اور بعد از نماز ملاقات کا شرف پایا تو مصافحہ کے بعد بڑی دیر تک آپ کے چہرہ مبارک کو دیکھتا رہا۔کیونکہ اسلام آباد جاتے ہوئے لاہور میں قیام کے دوران خاکسار کو ایک خواب آئی تھی کہ ایک بڑا کمرہ ہے۔اور ایک طرف حضرت خلیفہ ابیع الثانی نوراللہ مرقدہ اور آپ سے کھود اور حضرت خلیے اسی اثارت (رحمہ اللہ تشریف فرما ہیں۔حضرت علینہ اسیح الثانی اوراللہ مرقد و نے حضرت خلیفہ اسح الثالث ( رحمہ اللہ ) کو مخاطب ہو کر فرمایا کہ "ناصر اب تم میرے پاس آجاؤ اور مجھ سے چند نوٹس لے لو" میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) کے قریب ہی بیٹھا ہوا ہوں۔تو آپ نے مجھے فرمایا۔کہ شائق صاحب ! آپ کی ہینڈ رائیٹنگ اچھی ہے۔آپ نوٹس