جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 377
خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 377 میں اپنے دائیں طرف والا انگوٹھا پاؤں کا شلوار مبارک کو لگا رہا ہوں تا کہ برکت حاصل ہو سکے۔دیکھتے ہی دیکھتے شکل مرزا طاہر احمد صاحب کی نظر آنے لگی۔ایک سال قبل حضرت مرزا طاہر احمد صاحب وقف جدید جارہے تھے میں نے یہ خواب آپ کو سنائی تو آپ نے کہا میرے لئے دعا کریں اور میں نے ایک دن بھی دعا میں ناغہ نہیں کیا جب سے میں نے خواب دیکھا میری محبت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی۔مجھے یقین تھا کہ اللہ تعالیٰ آپ کوضر ورخلیفہ بنائیں گے۔تاریخ تحریر 08 جولائی 1982ء) مکرم اخوند فیاض احمد صاحب لاہور کینٹ حضرت طریقہ اسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) کی زندگی میں اس خاکسار نے خواب میں دیکھا تھا کہ ایک مجلس ہے۔جس میں حضور تشریف فرما ہیں۔چند عزیز اور احباب بھی ہیں جن میں یہ عاجز بھی ہے۔کوئی Light Refreshment (جیسے آئس کریم وغیرہ ) سب لے رہے ہیں۔اور باتوں کے دوران یہ عاجز حضور کو مخاطب کر کے عرض کرتا ہے کہ مجھے حضور کی مشابہت حضرت علی کے ساتھ لگتی ہے۔حضور کے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ ہے اور حضور خاموشی سے سن رہے ہیں۔حقیقت میں خلافت ثالثہ کے منصب کے اعتبار سے نیز نہایت نرمی ، برد باری حلیمی طبع اور ہمدردی خلق میں انتہائی قربانی کے جذبہ سے سرشار ہونے کے اعتبار سے لا ریب حضرت