جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 378 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 378

خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے " " 378 حافظ مرزا ناصر احمد ( رحمہ اللہ ) کو حضرت عثمان سے شدید مشابہت ہے۔مگر یہ عاجزاب سمجھتا ہے کہ خواب میں حضور کی خدمت میں اس عاجز کا یہ عرض کرنا کہ حضور کی مشابہت حضرت علیؓ سے ہے، اس امر پر دلیل ہے کہ خلافت رابعہ خلافت ثالثہ کا تسلسل ہی ہے۔کیونکہ تقدیر الہی نے خلافت ثالثہ کوخلافت ثانیہ کے تسلسل میںقائم فرمایا تھا اور زمانہ جمود کا زمانہ " جاری ہے۔خلافت رابعہ بھی خلافت ثالثہ کے تسلسل میں حضرت اصلح الموعودنوراللہ مرقدہ کی خلافت کی مظہر ہے۔پس اس عاجز کی خواب میں یہ تفہیم کہ حضرت خلیفتہ اسیح الثالث ( رحمہ اللہ) کو حضرت علی سے مشابہت ہے، اس طرف اشارہ تھا کہ حضرت خلیفتہ مسیح الرابع (رحمہ اللہ ) کا وجود باجود حضرت خلیفہ اسیح الثالث (رحمہ اللہ) سے بہت قریبی تعلق رکھے گا۔اور خلافت رابعہ گویا خلافت ثالثہ کا تسلسل ہوگی۔واللہ اعلم بالصواب یہ خواب اس عاجز نے حضرت خلیفہ المسیح الثالث (رحمہ اللہ ) کی خدمت میں تحریر کر دی تھی۔تاریخ تحریر 02 جولائی 1982ء) ۵۱ مکرم حمید اختر صاحب جرمنی حال اسلام آباد نومبر 1980ء میں میں نے ایک خواب دیکھا ( جو کہ انہی دنوں حضرت خلیفہ امسیح الثالث کی خدمت میں لکھ بھی دیا تھا) کہ جیسے کناٹ پیلس نئی دہلی جیسی جگہ ہے۔کشادہ سڑک اور ایک طرف ایسی عمارت ہے جیسی کناٹ پیلس میں ہیں۔اس کشادہ سڑک اور اونچی عمارتوں کے