جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 376 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 376

خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 376 آنے والے لوگ اسی کو اصل جلسہ گاہ سمجھ کر پیچھے بیٹھتے جارہے ہیں۔مگر میں آگے جاتی ہوں اور جب اس درخت کے پاس پہنچتی ہوں تو مجھے اصل صورتحال کا احساس ہوتا ہے کہ اس گروہ کے سامعین نے حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلیفہ مسیح الرابع کی جانب پیٹھ کر رکھی ہے۔میں آگے بڑھتی چلی جاتی ہوں اور سٹیج جس پر کھڑے ہو کر حضرت صاحب تقریر فرمارہے ہیں کے بالکل پاس جا کر بیٹھتی ہوں۔ایک چیز بہت واضح ہے کہ حضرت خلیفہ امسیح الرابع کی تقریر سنے والوں نے سفید کپڑے پہن رکھے ہیں اور سب قریب قریب صفوں میں بالکل لائن بنا کر بیٹھے ہیں۔جب کہ جہاں سے دوسرا گروپ شروع ہوتا ہے۔وہاں الٹی ترچھی لائنیں ہیں اور صفوں میں انتشار ہے۔نظم وضبط نہیں ہے۔میں پریشان ہوں اور چاہتی ہوں کہ حضور تقریر ختم فرما ئیں تو انہیں بتاؤں کہ آپ تک پہنچنے سے پہلے وہ شخص لوگوں کے کانوں میں غلط باتیں ڈال رہا ہے اور واضح انتشار پھیلا رہا ہے۔☆۔۔۔۔۔۔مکرم حسین ناصر صاحب جنرل سٹور اقصیٰ روڈر بوہ حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کے بارے میں آج سے 2 سال قبل خواب دیکھا کہ ایک مکان کی چار دیواری یعنی صحن میں چاردیواری کے اندر کافی مٹی ڈال کر اونچا کیا گیا ہے اس صحن میں دو کرسیاں ہیں۔ایک کرسی پر حضرت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہیں۔دائیں طرف والی کرسی پر خاکسار بیٹھا ہوا ہے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے سفید کپڑے شلوار اور قمیض پہنی ہے۔