جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 369
خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے ۴۲ مکرم مقبول احمد خان صاحب امیر حلقہ تحصیل شکر گڑھ ضلع سیالکوٹ 369 خلافت رابعہ کے قیام سے اڑھائی سال قبل اس عاجز نے خواب میں دیکھا کہ حضرت مرزا طاہر احمد صاحب خلافت کے تخت پر بیٹھے ہیں اور خاکسار مصافحہ کر رہا ہے۔۴۳ مکرم ابراہیم نصراللہ درانی صاحب گڑھی شاہولا ہور قریب دو سال قبل خواب میں دیکھا کہ ایک چاک و چوبند جماعت ہے۔جو جہاد کی مہم پر روانہ ہے۔حضرت خلیفتہ اسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) اس جماعت کی قیادت فرما رہے ہیں۔حضور نے اپنا مخصوص لباس یعنی شیروانی اور پگڑی زیب تن فرمائی ہوئی ہے۔حضور بہت چست نظر آ رہے ہیں۔صحت بہت اچھی ہے چہرہ بہت ہی نورانی معلوم ہوتا ہے۔حضور کے ہاتھوں میں ایک جھنڈا ہے جس کی بانس کی لمبائی قریباً چھ فٹ ہوگی۔حضور کی قیادت میں جہاد کے لئے دوست جارہے ہیں۔دفعتہ حضور اپنے ہاتھوں میں تھا ماہوا جھنڈا حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کے حوالے کر دیتے ہیں۔بیدار ہونے پر میں بشری طور پر مظلوم ہوا۔کیونکہ حضرت طلایه مسیح الثالث ( رحمه الله ) کے وصال کا خیال دل میں پیدا ہوا۔اب جب کہ حضرت صاحبزادہ مرز طاہر احمد صاحب خلافت احمدیہ پر ہ پر متمکن ہو چکے ہیں میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر عرض کرتا ہوں کہ یہ خواب میں نے اسی طرح دیکھی تھی۔جیسی او پر درج کی ہے۔( تاریخ تحریر 15 جون 1982ء)