جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 370 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 370

خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے 370 ۴۲۴ مکرمہ نگہت فردوس صاحبہ اہلیہ افتخار احمد گوندل صاحب چک نمبر 99 شمالی سرگودھا تقریباً دو سال کا عرصہ ہو گیا ہے جب خواب میں دیکھا کہ میں ربوہ گئی ہوں اور ایک بہت اونچی جگہ قناتیں وغیرہ نصب ہیں۔اور اس جگہ حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب تقریر کر رہے ہیں اور عورتیں آپس میں ایک دوسرے سے پوچھ رہی ہیں کہ یہ کون صاحب ہیں تو میں نے جھٹ جواب دیا کہ آپ کو معلوم نہیں یہ ہمارے چوتھے خلیفہ ہیں۔ان کے سامنے ایک طرف میرے بھائی مکرم مبارک احمد چیمہ سیکرٹری اصلاح و ارشاد ضلع سرگودھا کھڑے ہیں۔اور میں عورتوں کو بتا رہی ہوں کہ یہ میرے بھائی ہیں ان کو حضرت صاحب زیادہ تر اپنے ساتھ ہی رکھتے ہیں۔خواب دیکھے تو کافی دیر ہو چکی تھی دل چاہتا تھا کہ حضرت طلید امسیح اثاث خليفة (رحمہ اللہ ) کولکھوں پھر دل میں جھجک محسوس کرتی رہی کہ حضور خیال کریں گے کہ میری زندگی میں ہی انہوں نے چوتھے خلیفہ کے خواب دیکھنے شروع کر دیئے ہیں۔تاریخ تحریر 29 جون 1982ء) مکرم عبدالستار علیم صاحب اسلام آباد اپریل 1980ء کو خاکسار نے رؤیا دیکھی کہ حضرت مرزا طاہر احمد صاحب کے گھر کے ایک کمرہ میں حضرت خلیفتہ المسیح الثالث ( رحمہ اللہ ) تشریف رکھتے ہیں۔دوسرے کمرے میں