جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 361
خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 361 گئی۔کبھی ذہن میں اس کا خیال بھر نہ آیا۔حضرت خلیفتہ المسیح الثالث (رحمہ اللہ ) کی اچانک وفات پا جانے پر میری بیوی نے مجھے یاد کرایا۔اور میں اللہ تبارک و تعالیٰ عالم الغیب کا یہ نشان دیکھ کر از حد محظوظ ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے صد فی صد خواب سچ کر دکھایا۔تاریخ تحریر 15 جون 1982ء) ۳۲ مکرم غلام سرور طا ہر صاحب صدر محله دارالصدر شرقی طاہر ( آف شیخو پورہ) خاکسارا اپنے بھائی مکرم غلام نبی خاں صاحب کی ایک رؤیا جو کہ خلافت رابعہ سے متعلق ہے بیان کر رہا ہے اور حلفاً کہتا ہے کہ یہ رویا ویسے ہی بیان کی جارہی ہے جیسے کہ سنی گئی تھی۔اس میں کچھ زائد الفاظ شامل نہیں کئے گئے۔1974 ء میں جب مکرم و محترم مولانا مبشر احمد صاحب کاہلوں شیخو پورہ میں بطور مربی سلسلہ تعینات تھے اور مکرم و محترم حضرت چوہدری محمد انور حسین صاحب مرحوم امیر ضلع شیخوپورہ کے مکان پر ایک مجلس لگی ہوئی تھی کہ بھائی غلام نبی صاحب مرحوم نے بتایا کہ آج انہوں نے ایک رویا میں دیکھا کہ ہر طرف ایک شور اور غوغا ہے کہ حضرت علی آگئے ، حضرت علی آگئے۔گھر سے نکلتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں بھی تو دیکھوں۔پھر اس طرف گئے جہاں لوگوں کا جم غفیر تھا۔کیا دیکھتے ہیں کہ حضرت ایک بہت بڑے پلنگ پر بیٹھے ہیں۔ان کے دائیں ہاتھ مکرم دین محمد صاحب اور بائیں طرف محترمہ مہر بی بی صاحبہ بیٹھے ہیں۔( یہ ہمارے مرحومین پھوپھا اور پھوپھی صاحبہ تھے ) جب آگے ہو کر دیکھا اور ہاتھ ملانے لگے تو انہوں نے چہرہ مبارک