جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 362
362 خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے اٹھایا تو بے اختیار ان کے منہ سے نکلا کہ "لواہیہ تے اپنے مرزا طاہر احمد صاحب نہیں" کہ یہ اپنے مرزا طاہر احمد صاحب ہیں۔( تاریخ تحریر 30 اپریل 2008ء) ☆۔۔۔۳۳۔مکرم کیپٹن محمدحسین چیمہ صاحب لندن خاکسار نے 1978ء میں خواب جو دیکھا اس کی تعبیر حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کے خلیفہ چنے جانے میں پوری اتری۔خواب یوں تھی کہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث (رحمہ اللہ چار گھوڑے والی بکھی پر سوار ہیں جسے وہ خود Drive کر رہے ہیں۔یہ گھی بیت فضل لندن کے سامنے حضور نے کھڑی کی ہے کیا دیکھتا ہوں کہ اس بگھی پر حضور ( مرحوم و مغفور ) کے ساتھ حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد بھی سوار ہیں۔( تاریخ تحریر 02 راگست 1982ء)۔۔۔۔۔۔۔۔۔