جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 360 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 360

خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے نے تو خلیفہ ثالث کے بعد خلیفہ بننا ہے۔" 360 تاریخ تحریر 12 جون 1982ء) i۔۳۱ مکرم کیپٹن ڈاکٹر بشیر احمد صاحب گولبازار بوہ خاکسار نے کافی عرصہ ہوا۔ایک خواب میں حضرت صاحبزادہ طاہراحمد صاحب کو ایک معمر ولی اللہ کی شبیہ میں دیکھا۔آپ گوٹھ مارے بیت مبارک کے باہر کے گیٹ کے سامنے لان میں بیٹھے تھے۔جسم مشابہ حضرت مولوی راجیکی صاحب لباس بھی اسی طرح کا تھا۔سیاہ لمبی داڑھی بھی ان ہی کی طرح تھی۔لوگ عقیدت سے حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کے پاس برکت حاصل کرنے کے لئے آجارہے تھے۔یہ خواب اسی وقت لکھ کر خاکسار نے حضرت صاحبزادہ صاحب کو دے دی تھی۔-ii کافی عرصہ ہوا خاکسار نے خواب میں دیکھا۔کہ فضا میں اندھیرا چھایا ہوا ہے۔ہاتھ کو ہاتھ نہیں سوجھتا لوگ سخت گھبراہٹ میں ادھر ادھر پریشان حال ہیں۔اسی حالت میں ایک طرف سے روشنی نمودار ہوئی۔لوگ پکار اٹھے یا کسی نے آواز دی۔یا غیب سے آواز آئی کہ خلیفہ احسان الہی آگیا۔روشنی آہستہ آہستہ میرے قریب آگئی۔میں منتظر ہوں کہ احسان الہی خلیفہ ظاہر ہوں۔جب شبیہ مبارک ظاہر ہوئی۔تو وہ حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کی تھی۔اس خواب کا ذکر میں نے اپنی بیوی مبارکہ سے کر دیا اور کسی سے ذکر نہ کیا۔نہ ہی حضرت صاحب کو لکھا۔کیونکہ ایک خلیفہ کی موجودگی میں کسی دوسری خلافت کا ذکر نا جائز بات ہے۔بات بھول