جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 342
خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 342 کے واپس گجرات آیا تو ایک دن خواب میں جناب میاں طاہر احمد صاحب کو اسی پگڑی میں دیکھا۔کسی نے کہا کہ یہ زین العابدین ہیں۔میں اس کی تعبیر یہ کرتا رہا کہ میاں صاحب بہت عابد وزاہد انسان ہیں۔جب بھی آپ کو دیکھتا تو یہ بات یاد آ جاتی۔اب 10 جون 1982ء کو تعبیر سامنے آگئی۔کہ خاکسار چونکہ اثناء عشریہ سے احمدی ہوا تھا اور اثناء عشری عقیدے کے لحاظ سے زین العابدین حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد چوتھے امام تھے۔اور اب حضرت مرزا طاہر احمد صاحب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے چوتھے خلیفہ اور امام جماعت احمد یہ بنے ہیں۔و۔مکرمہ امتہ الرشید صاحبہ والدہ نعیم احمد طاہر کراچی عاجزہ نے 1965ء میں حضرت مصلح موعودنوراللہ مرقدہ کی وفات سے چند روز قبل خواب میں دیکھا کہ حضرت ام ناصر اپنے گھر میں ہیں اور ایک بہت بڑا کمرہ ہے۔اور بہت خوبصورت پلنگ بچھا ہوا ہے اس پر ایک خوبصورت گاؤ تکیہ کے سہارے حضرت ام ناصر بیٹھی ہوئی ہیں۔میں ان کو دیکھ کر جلدی سے اندر جاتی ہوں اور بڑے زور سے آپ کو السلام علیکم کہتی ہوں۔آپ مجھے فرماتی ہیں کہ چھوٹی آپا کے گھر آج دعوت ہے سب لوگ کھانا کھا رہے ہیں تم نے کھایا ہے۔میں نے عرض کیا کہ کس بات کی دعوت ہے آپ فرماتی ہیں کہ تمہیں علم نہیں آج ناصر دولہا بنا ہے۔اس ساری گفتگو کے دوران میں نے دیکھا کہ حضرت مرزا طاہر احمد صاحب حضرت ام ناصر کے پیچھے اس طرح کھڑے ہیں کہ ان کے دونوں کندھوں کے درمیان میں ہیں۔اور آپ مجھے دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔جب حضرت ام ناصر نے فرمایا کہ تمہیں علم نہیں آج ناصر دولہا