جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 341 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 341

خلافت رابعه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 341 احمد ( رحمہ اللہ ) حضور کے بالکل ساتھ اور حضرت مرزا طاہر احمد ( رحمہ اللہ ) ان کے بعد بیٹھے ہیں ان کے بعد دو چھوٹے چھوٹے لڑکے دورویہ قطاروں میں کھڑے ہیں۔یہ چھوٹے بچے کھانے کی ٹرے حضرت مرزا طاہر احمد صاحب کو پیش کرتے ہیں۔وہ یہ ٹرے حضرت مرزا ناصر احمد ( رحمہ اللہ ) کو پیش کرتے ہیں اور حضرت مرزا ناصر احمد صاحب (رحمہ اللہ ) ہمارے آگے رکھتے ہیں۔اس خواب کے دیکھنے کے بعد میں نے ملتان میں میڈیکل سٹور کھولا اور سوچا کہ شاید یہ خواب اس دکان کے بابرکت ہونے کے بارہ میں ہے لیکن جب 1965ء میں حضرت مرزا ناصر احمد صاحب خلیفہ اسیح الثالث بن گئے تو میں سمجھا کہ وہ قطار جو میں نے دیکھی تھی وہ دراصل خلفاء احمدیت کی قطار تھی اور حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احد صاحب کی باری حضرت خلیفہ امسیح الثالث کے بعد تھی۔☆۔۔۔۔۔۔۔مکرم سردار احمد خادم صاحب معلم وقف جدید نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ خاکسار 1946ء میں تحقیق حق کے لئے قادیان دارالامان گیا اور سلسلہ عالیہ احمدیہ کا تعارف جناب قیس مینائی صاحب کے ذریعہ حاصل کرتا رہا۔ایک دن بیت مبارک گیا تو سیٹرھیوں کے اوپر جناب میاں طاہراحمد صاحب کھڑے تھے۔آپ اس وقت نوعمر تھے۔سر پر کاسنی رنگ کی پگڑی باندھ رکھی تھی۔نہایت خوبصورت جوان تھے۔میں بغل گیر ہوا اور باتیں کیں تو ان کی مدلل گفتگو سے میں بہت خوش ہوا۔جب بیعت کر